ریل کے کرایوں میں خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں اس بار کے ریلوے بجٹ میں ٹکٹوں میں رعایتوں پر قینچی چلنے کا امکان ہے۔
ریلوے وزارت سینیئر سیٹیزنس کو ملنے والی رعایت یافتگان کی عمر کی حد میں اضافہ کرنے اور اے سی فرسٹ کلاس کے
زمرے کے ٹکٹ پر تقریباً تمام رعایتوں میں تخفیف کرنے پر غور کررہی ہے۔
محکمہ ریل کے اعلی سطحی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بزرگ شہریوں کے زمرے میں موجودہ وقت میں مردوں کو 60 برس اور عورتوں کو 58 برس کی عمر سے بالترتیب 40 فیصد اور 50 فیصد کی رعایت ملتی ہے